ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: اوینہ نثار نے دسویں جماعت میں ٹاپرز میں جگہ بنائی - میڈیکل اسسٹنٹ کی بیٹی

اوینہ، اسپیس ایج اسکول بانڈی پورہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے 498 نمبرات حاصل کر کے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

Bandipora Girl Aveena Nisar
Bandipora Girl Aveena Nisar
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 3:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنروانی علاقہ کی رہنے والی اوینہ نثار نے دسویں جماعت میں 99.6 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ اس طرح وہ ٹاپ 10 ٹاپرز لسٹ میں شامل ہیں۔

میڈیکل اسسٹنٹ کی بیٹی سولہ سالہ اوینہ نثار نے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے تحت دسویں جماعت میں 500 میں سے 498 نمبرات حاصل کیے ہیں۔

اوینہ نثار نے دسویں جماعت میں ٹاپرز میں جگہ بنائی

اوینہ اسپیس ایج اسکول بانڈی پورہ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے 498 نمبرات حاصل کر کے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اوینہ نے کہا کہ میں اپنے والدین، ​​اساتذہ اور خاص طور پر میرے نانا جی غلام قادر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پڑھائی میں میری مدد کی۔

اوینہ نے کہا 'میرا خواب ہے کہ میں ایک اچھی ڈاکٹر بنوں اور عوام کی خدمت کروں۔' انہوں نے کہا کہ 'میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی

نوجوان نسل کو اپنے پیغام میں کہا کہ 'نوجوانوں کو مثبت ارادوں کے ساتھ اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا چاہئے تاکہ وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکیں'۔

اوینہ کی کامیابی پر والدین کے ساتھ ساتھ سنروانی علاقہ کے لوگ بھی بہت خوش ہیں اور سبھی ان کے والدین کو بیٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.