ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سابق رکن اسمبلی غلام رسول بہار کا انتقال

بانڈی پورہ کے معروف سیاسی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی غلام رسول بہار سرینگر کے سکمز، صورہ اسپتال میں انتقال کر گئے۔

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 1:58 PM IST

بانڈی پورہ: سابق رکن اسمبلی غلام رسول بہار کا انتقال
بانڈی پورہ: سابق رکن اسمبلی غلام رسول بہار کا انتقال

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے سابق ایم ایل اے غلام رسول بہار جمعرات کی صبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈکل سائنسز (سکمز) اسپتال، سرینگر میں انتقال کر گئے۔

85 سالہ بہار 1983 کے دوران سوناواری انتخابی حلقے سے جموں و کشمیر اسمبلی کے ممبر رہے ہیں اور اس کے علاوہ وہ نیشنل کانفرنس کے ایک دیرینہ کارکن بھی رہے ہیں۔

غلام رسول بہار چند روز سے سکمز صورہ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے جمعرات کی صبح آخری سانس لی۔

انکی موت پر کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر محمد اکبر لون نے بہار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ

غلام رسول بہار سوناواری کے ایک دور افتادہ دیہات بہار آباد کے رہنے والے تھے اور 1983 میں انہوں اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر جیت درج کرکے اس انتخابی نشست کی اسمبلی میں نمائندگی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.