ETV Bharat / state

Fire guts Residential quarter: بانڈی پورہ کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی

author img

By

Published : May 27, 2022, 12:42 PM IST

تفصیلات کے مطابق آج صبح سمبل سوناواری کے ننی نارہ علاقے میں ایک رہائشی کوارٹر میں آگ نمودار ہوئی اور فوری طور پر پھیل گئی جس کی وجہ سے پورا کوارٹر جل کر خاکستر ہوگیا - اس عارضی کواٹر میں ایک کنبہ رہائش پزیر تھا جس کے تمام گھریلو اشیا آگ کی نذر ہوگئے۔ Fire in Bandipora

ضلع بانڈی پورہ میں رہائشی کوارٹر میں آگ
ضلع بانڈی پورہ میں رہائشی کوارٹر میں آگ

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ننی نارہ سمبل گاؤں میں آگ لگنے سے ایک رہائشی کوارٹر جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سمبل سوناواری کے ننی نارہ علاقے میں ایک رہائشی کوارٹر میں آگ نمودار ہوئی اور پھیل گئی جس کی وجہ سے پورا کوارٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس عارضی کواٹر میں ایک کنبہ رہائش پزیر ہے جن کے تمام گھریلو اخراجات آگ کی نذر ہوگئے۔ Fire guts a Residential quarter

ضلع بانڈی پورہ میں رہائشی کوارٹر میں آگ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور متعلقہ فائر اینڈ ایمرجینسی کے عملے نے مل جل کر کافی کوشش کی اور آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ورنہ آگ کے مزید پھیل جانے کا شدید خطرہ لاحق تھا۔ ایک عہدیدار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ رہائشی کواٹر جاوید احمد ڈگہ نامی ایک مقامی فرد کا تھا۔ دریں اثناء علاقہ کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ کنبہ کی مدد کریں۔ Fire in Bandipora

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کے ڈل جھیل میں بیتی رات ہاوس بوٹ میں آگ کی واردات میں ایک نو سالہ بچی جھلس کر ہلاک ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق میں 26 اور 27 کی درمیانی شبب جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 16 میں ہاوس بوٹ میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس سے ہاوس بوٹ کو کافی نقصان ہوا جبکہ آگ کی اس ہولناک واردات میں ایک نو سالہ بچی کی بھی جھلس کر موت ہوئی ۔مذکورہ بچی کی شناخت نادیہ بشیر ولد مرحوم بشیر احمد گوسوانی کے طور ہوئی ہے۔ Dal Lake Fire tragedy

گزشتہ مہینوں کے دوران وادی بھر میں آگ کی مسلسل وارداتیں رونما ہو رہی ہیں جبکہ جھیل ڈل میں بھی جنوری سے اب تک درجنوں آگ کے واقعات پیش آچکی ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایسے میں یتی رات جھیل ڈل میں آگ کی واردات میں نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان بھی ہوا جو کہ بے حد افسوسناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Dal Lake Fire Tragedy: ڈل جھیل کے ہاؤس بوٹ میں آگ لگنے سے 9 سالہ بچی ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.