ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی ممبر کی ضمانت کی درخواست مسترد - سڑک کی تعمیر کا معائنہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی ایک مقامی عدالت نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے رکن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ ڈی ڈی سی ممبر پر ایک تحصیلدار پر حملہ کرنے کے الزام میں کیس درج ہے۔

بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی ممبر کی ضمانت کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 11:39 AM IST

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) بانڈی پورہ کی عدالت نے ارین بلاک سے ڈی ڈی سی ممبر غلام محی الدین کی ضمانت کی درخواست کو اس بنیاد پر مسترد کردیا کہ ’’اس معاملے کی تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ملزم کو ضمانت دینا کیس کی تفتیش کو پٹری سے اتار دیتا ہے۔‘‘

بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی ممبر کی ضمانت کی درخواست مسترد

پولیس کی رپورٹ کے مطابق ڈی ڈی سی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق تفتیش جاری ہے اور ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ ’’اس معاملے کی تفتیش ابتدائی دور میں ہے اور ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرنا تفتیش کی کارروائی میں مشکل پیدا کرسکتا ہے۔‘‘

ضمانت کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ چونکہ ملزم نے سرکاری فرد خاص طور پر تحصیلدار بانڈی پورہ کی پٹائی کی ہے اور اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران ان سے دستاویزات چھین لئے ہیں، یہ ایک بدترین طرز عمل ہے جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں کسی بھی فرد سے توقع نہیں کی جاسکتی ہے اور اس طرح کے افراد معاشرے میں افسروں کے وقار کو کم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک اور کوشش

قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی سی ممبر نے مبینہ طور پر تحصیلدار بانڈی پورہ شیخ طارق پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اے آر سی بانڈی پورہ کے ہمراہ ارن حلقہ میں سڑک کی تعمیر کا معائنہ کرنے جارہے تھے۔

خیال رہے کہ عدالت نے 05 جولائی کو ملزم ڈی ڈی سی ممبر کو 10 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.