ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: لوگوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا - kashmir news

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بانیاری شرقی گاؤں میں لوگوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: لوگوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا

author img

By

Published : May 10, 2021, 3:59 PM IST

علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو ندی نالوں اور دریاؤں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ مقامی خاتون کا کہنا ہے کہ' پانی کی قلت کے سبب انہیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

بانڈی پورہ: لوگوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا

پانی کے میسر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی بستی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ انہیں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صاف پانی کے نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا پھر دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ' متعدد دفعہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا گیا ہے، تاہم ہمیشہ انہیں نظرانداز کیا گیا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس تعلق سے مستقل طور پر پانی کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہاں بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ کئی معزز شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' انہوں نے انتظامیہ کو اس بارے میں بارہا مطلع کیا، تاہم مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں- وہ چاہتے ہیں کہ پورے علاقے میں اس بنیادی ضرورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.