شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں چھاپڑی فروشوں اور ریڑھی والوں کے لئے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں بینک کی جانب سے ان کے لئے مختص کی گئی مختلف لون اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
آگہی پروگرام کے دوران مختلف بینکوں سے آئے ہوئے عہدیداروں نے خوانچہ فروشوں کو وضع کی گئی لون اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کا طریقہ کار سمجھایا۔
سمبل قصبہ کے بازاروں میں کام کر رہے درجنوں چھاپڑی فروشوں - جو پٹریوں اور ریڑھوں پر مختلف اشیاء فروخت کر کے اپنا روزگار کماتے ہیں - نے آگہی پروگرام میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں آرمی کی گاڑی نے خاتون کو کچل دیا
جموں وکشمیر بینک اور گرامین بینک کی جانب سے خوانچہ فروشوں کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت لون فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے روزگار کو مزید وسعت دے سکیں۔
سمبل میونسپل کمیٹی کے دفتر پر منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام میں مختلف بینکوں سے آئے ہوئے عہدیداران نے خوانچہ فروشوں کو ان اسکیموں کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار بھی سمجھایا۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: سوناواری میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے لوگوں کو خطرہ