ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری - منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے منگل کو مختلف سرکاری دفاتر کا معائنہ کرکے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے۔

بانڈی پورہ: ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:54 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے منگل کے روز منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ کے بلاکس میں واقع مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔

بانڈی پورہ: ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

اے ڈی سی نے بتایا کہ کم از کم 21 ملازمین بشمول پانچ ضلع افسران ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جنہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وجہ بتاؤ نوٹس میں ان سے فرائض منصبی سے غیر حاضر رہنے کی وجوہات کی وضاحت کرنے کو کہا گیا ہے۔ ’’اگر وہ اس میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

اس موقع پر اے ڈی سی نے ملازمین کو وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دینے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.