ضلع بانڈی پورہ میں پیر کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت ایک آگہی مہم کا آغاز کیا جو سترہ فروری تک جاری رہے گی۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے ہری جھنڈی دکھا کر گاڑیوں کو روانہ کیا جو مختلف علاقوں سے گزر کر عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ان کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیے جانے والے جرمانے اور دیگر کارروائیوں سے متعلق جانکاری فراہم کریں گی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’اگر ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کیا جائے تو حادثات کے دوران ہوئے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ’’یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان قوانین کو عملانے میں سستی کا مطاہرہ نہ کریں اور اس حوالے سے لوگوں خاصکر نوجوانوں کو مطلع کرنا از حد ضروری ہے۔‘‘
اس موقع پر اے آر ٹی او بانڈی پورہ، ڈی ایس پی بانڈی پورہ اور دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ روڑ سیفٹی آگہی مہم ایک مہینے تک جاری رہے گی، اس سے قبل یہ پروگرام ہفتہ وار بنیادوں پر ہوا کرتا تھا۔