جموں و کشمیر کے ضلع بانڈیپورہ میںبھاری برف باری کے بیچ فوج کی جانب سے گریز میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔Free Medical Camp in Gurez
سرحدی اور دور دراز گریز جیسے علاقوں میں عام لوگوں کی سہولت اور فلاح و بہبود اسکیم کے تحت گریز کے تمام گاؤں میں آج ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ اور فوج کے کئی ڈاکٹرز نے تمام اور اس کے متصل دیگر کی ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کا معاینہ اور علاج و معالجہ کیا۔ شدید سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بچاو کے متعلق جانکاری فراہم کیں۔ علاقے کے لوگوں نے اس کیمپ کی سراہنا کی۔ Army Organises Medical Camp in Gurez
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی معمولی مرض کے علاج و معالجے کے لئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گریز تک پہنچنے کے لئے ایسے پہاڑی راستوں پر تقریبا چار کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ موسم سرما کے دوران ہر وقت پسیاں گر آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Snowfall in Gurez
یہ بھی پڑھیں : Free Medical Camp in Pulwama: لاسی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
کیمپ کے دوران ان افراد کا بلڈ پریشر، شوگر، نان کیمونیکیبل اور دیگر کئی بیماریوں کی تشخیص اور جانچ پڑتال کی گی۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 کے اومیکران سے بچاو کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی لوگوں کو جانکاری فراہم کی گی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے اس طرح کے کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف انہیں سہولیات اور آسایش فراہم ہوتی ہے بلکہ کٹھن علاقوں میں زندگی بسر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بھی ملتی ہے۔