علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ندی نالوں سے پانی لانا پرتا ہے-
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا تو دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے -
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی دفعہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا تاہم ہمیشہ انہیں نظرانداز کیا گیا -
ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی مستقل پانی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے -