ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی - دیگر ایسے افراد بھی مطلع ہو جائیں گے

پولیس نے کووڈ 19 کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کے لیے 145 افراد کے چالان کاٹ دئے جبکہ چار گاڑیوں کو تحویل میں لیا۔

lockdown violators
بانڈی پورہ پولیس
author img

By

Published : May 16, 2021, 9:35 PM IST

بانڈی پورہ پولیس نے ایک خصوصی مہم کے تحت کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے متعین کردہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کر رہے کئی افراد کے چالان کاٹ دیے۔

اس مہم میں کل ملا کر ایک سو پینتالیس افراد پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے 20200 روپے وصول کیے گئے جبکہ چار گاڑیوں کو بھی اپنی تحویل میں لیا گیا۔

بانڈی پورہ پولیس

پولیس نے بتایا کہ لاک ڈاون کو اثر انداز بنانے کے لئے کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کی مہم سے دیگر ایسے افراد بھی مطلع ہو جائیں گے جو ان حالات میں بلا ضرورت گھروں سے نکلتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے عوام کا تعاون ہی سب سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی یا دیگر اہم ضروریات کے لیے اپنے نمبرات بھی مشتہر کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.