جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مانتریگام علاقے میں آج صبح آتشزدگی Bandipora Blaze کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں دو منزلہ مکان پوری طرح سے خاکستر ہوگیا۔ یہ مکان محمد رمضان گنائی کا بتایا جارہا ہے۔
اس حادثہ میں دو منزلہ عمارت کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی رقم دیگر سازو سامان بھی خاکستر ہوگیا۔اس کے علاوہ بھیڑ بکری اس حادثے میں جھلس گئے۔ Residential house damaged in Bandipora blaze
تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی موقعے پر پہنچنے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ مکان مالک کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں نقدی تین لاکھ روپے جل کر خاکستر ہوگئے۔مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ سے فوری مدد پہنچانے کی اپیل کی ہے۔