بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے باپورہ علاقے میں غلطی سے ایک جوان کی سروس رائفل گرنے اور ہھر اسے حادثاتی طور پر چلنے سے اس کے ساتھی فوجی جوان کی موت ہو گئی، جب کہ ایک دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ابھی تک مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ تاہم پولیس بیان کے مطابق فوجی اہلکار کو حراست میں لیا گیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
-
There has been an accidental discharge of weapon resulting in one fatal casuality and one injury to army personnel. Accussed army personnel has been detained. Necessary legal action has been initiated.@JmuKmrPolice @KashmirPolice @DIGBaramulla
— District Police,Bandipora (@bandiporapolice) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">There has been an accidental discharge of weapon resulting in one fatal casuality and one injury to army personnel. Accussed army personnel has been detained. Necessary legal action has been initiated.@JmuKmrPolice @KashmirPolice @DIGBaramulla
— District Police,Bandipora (@bandiporapolice) September 17, 2023There has been an accidental discharge of weapon resulting in one fatal casuality and one injury to army personnel. Accussed army personnel has been detained. Necessary legal action has been initiated.@JmuKmrPolice @KashmirPolice @DIGBaramulla
— District Police,Bandipora (@bandiporapolice) September 17, 2023
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جب کہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوجی اہلکار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک واقعہ حادثاتی طور پر اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولی چل پڑی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ ایک دوسرا فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ جس فوجی نوجوان کی رائفل سے گولی چلی ہے اسے حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے قریبآ چھ کلومیٹر دور باپورہ علاقے میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کے دوران پیش آیا۔ اگرچہ دونوں فوجی اہلکاروں فوری طور پر ضلع اہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا۔ تاہم اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔