بانڈی پورہ: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے اور میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے تعاون سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں معروف وولر جھیل کے کنارے گاندھی جینتی اور آزادی کا امرت مہا اتسو کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کی۔
تقریب میں اسکولی بچوں، آنگن واڑی ورکرز اور آشا ورکر سمیت دیگر محکمہ جات سے وابستہ عملہ بھی شریک ہوئے۔ اس دوران ولر جھیل کی صاف و صفائی کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لئے اپنے آس پڑوس کو بھی صاف رکھنے کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے اس موقع پر فضلہ کو سائنسی طور پر ٹھکانے لگانے پر زور دیا اور کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں فضلہ کو ڈمپنگ مناسب طریقے سے کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: سرپنچوں میں واٹر ٹیسٹنگ کٹس تقسیم
انہوں نے کہا کہ گھریلو فضلہ کھلے میدانوں اور جگہوں پر نہیں پھینکا جانا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے ماحول اور صحت کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ولر جھیل میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہونے کے باعث ہزاروں ہجرت کرنے والے پرندوں کا ٹھکانہ ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جھیل کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہجرت کرنے والے پرندوں کے مسکن کو بھی محفوظ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی
ڈل جھیل کی صفائی اچھے طریقے سے نہیں ہوئی:منوج سنہا
اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اچھی صحت کے لیے اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھیں۔