بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لانکریشی پورہ علاقے میں ہفتہ کو ایک دلدوز سڑک حادثہ میں شیر خوار بچی کی موت واقع ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اجوا رشید دختر عبد الرشید خان نام کی اٹھارہ ماہ کی ایک معصوم بچی لانکریشی پورہ علاقے میں اسکولی بس کی زد میں آکر فوت ہو گئی۔ 18 month old Baby girl dies during road accident in Bandipora
مقامی باشندوں نے بتایا کہ اجوا رشید اسکول بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی جس کے بعد اسے فوری طور ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے نازک حالت میں شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنز (صورہ) اسپتال ریفر کیا گیا تاہم راستے میں ہی معصوم بچی موت کی آغوش میں چلی گئی۔ بانڈی پورہ پولیس نے اسکول بس ڈرائیور کو حراست میں لیکر کیس درج کر لیا۔ Toddler killed during Road Accident in Bandipora