بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے 11 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سینیئر علیٰحدگی پسند رہنما عبدالصمد انقلابی سمیت تقربیاً گیارہ افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں نظر بند کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر "غیر قانونی اور تخریبی" سرگرمیوں میں ملوث تھے اور انہیں پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور بعد میں مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔ PSA On 11 people In Bandipora
یہ بھی پڑھیں:
جن افراد کے خلاف پی ایس اے عائد کیا گیا اُن میں عبدالصمد ملہ عرف انقلابی، قیصر احمد پرے ولد نذیر احمد ، ظہور احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار، محمد سلیم پرے، رمضان پرے، عرفان احمد لون ولد محمد افضل، عرفان احمد بٹ ولد عبدالعزیز اور دیگر پانچ لوگ شامل ہیں۔