ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسیشن ہدف مکمل - بانڈی پورہ میں مثبت معاملات

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ19 کی موجودہ صورتحال سے متعلق ڈی سی بانڈی پورہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع 45برس سے زائد عمر کے سبھی افراد کا ویکسینیشن ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسیشن ہدف مکمل

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 8:23 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی ہے۔ وہیں انہوں نے کورونا کی پہلی خوراک لینے والے افراد سے بھی دوسری خوراک جلد از جلد لینے کی تلقین کی۔

بانڈی پورہ میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسیشن ہدف مکمل

ڈی سی بانڈی پورہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین دی جا چکی ہے۔ قابل ذکر ہے ضلع شوپیاں جموں و کشمیر کا پہلا ایسا ضلع ہے جہاں 45برس سے زائد عمر کے افراد کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین دی گئی۔

ضلع میں کورونا کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں مثبت معاملات میں کمی واقع ہو رہی ہے تاہم انہوں نے لوگوں سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: بڈگام میں کورونا وائرس کے 200سے بھی کم فعال کیسز

انہوں نے عوام سے رہنما خطوط خصوصا ماسک پہننے، ہاتھ صاف رکھنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.