اگرتلہ: تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے کہا کہ 'مکھیہ منتری سماجک سہایتا یوجنا' کے تحت آئندہ ماہ سے ریاست کے 30 ہزار غریبوں کو 2000 روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔ جمعرات کو منعقدہ وزراء کونسل کی میٹنگ میں غریب لوگوں کے لیے ایک نئی اسکیم 'مکھیہ منتری سماجک سہایتا یوجنا' شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ monthly pension for poor in Tripura
ساہا نے کہا کہ کابینہ نے اس اسکیم کے تحت 30 ہزار نئے مستفیدین کو پنشن فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب انہیں اگلے ماہ سے 2000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Govt Pension تلنگانہ حکومت کا ایک لاکھ نئے افراد کو وظائف دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ سے آنگن واڑی کارکنوں، ہیلپروں اور آشا کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے درکار اخراجات میں 15 فیصد اضافے کو بھی منظوری دی ہے۔ ایک ہفتہ قبل، ریاستی حکومت نے 30 سماجی پنشن کے 3.80 لاکھ مستفیدین کو1000 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے ماہانہ کر دیا تھا۔
یو این آئی