ETV Bharat / state

آسام: دو لڑکیاں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار - پولیس نے معاملے کی تفتیش

آسام میں ایک دردناک جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کریم گنج ضلع کے نیلم بازار میں چھ افراد نے دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔

دو لڑکیاں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار
دو لڑکیاں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 9:21 AM IST

آسام میں ایک دردناک جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کریم گنج ضلع کے نیلم بازار میں چھ افراد نے دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی ۔

دو لڑکیاں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار

اطلاعات کے مطابق دونوں لڑکیاں ایک کرائے کی کار میں سلچر میڈیکل کالج سے واپس تریپورہ جارہی تھیں۔ وہ یہاں سلچر میڈیکل کالج آئی تھیں کیوںکہ ان کی والدہ وہاں داخل تھیں۔ ایک بجے کے قریب ڈرائیور نے سڑک کے وسط میں غلط راستے کا رخ اختیار کیا اور اس نے دیگر پانچ افراد کے ساتھ نیلم بازار کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں مذکورہ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں اور انہوں نے تھانہ بزارسارہ میں مقدمہ درج کرایا۔ متاثرہ لڑکیوں کی طرف سے درج شکایت کی بنیاد پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے اور جہاں یہ جرم ہوا اس جگہ سے کچھ چیزیں ضبط کر لی گئیں۔ ملزم کی شناخت عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ پولیس کے اعلی عہدیدار مزید تفصیلات کے لئے نیلم بازار پولیس اسٹیشن میں ملزم سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.