تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب کمار دیب نے کورونا وائرس کی جانچ کرائی ہے اور وہ خود کو احتیاطا آئسو لیٹ کر لیا ہے۔ تاہم بپلب دیو کی کورونا رپورٹ کے بارے میں ابھی کچھ بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دیب نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دیتے کہا کہ 'وہ اپنے گھر میں آئسو لیشن میں ہیں اور کورونا سے بچاؤ کے سبھی طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔'
انہوں فیملی ممبران کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔
وزیر اعلی نے فیملی کے دو ممبران کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اپنی جانچ کرائی ہے اور رپورٹ نہ آنے کے باجود احیتیاط کے طور پر خود کو آئسو لیٹ کر لیا ہے۔
رپورٹ آنے سے قبل احتیاط کے طور پر کنبہ میں دو افراد کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد احتیاط کے طور پر انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے اپنی جانچ کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: مسلسل پانچویں دن کورونا کے پچاس ہزار سے زیادہ معاملے
قابل ذکر ہے کہ 'مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور کرناٹک کے وزیر اعلی سمیت بی جے پی کے بہت سے بڑے رہنما کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور انھیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔'