ETV Bharat / state

'طلبا کے لیے ای۔ لرننگ کا استعمال کیا جائے' - میگھالیہ کے وزیر تعلیم لاہمین رمبُئی

میگھالیہ کے وزیر تعلیم لاہمین رمبُئی نے کہا کہ کوروناوائرس (كووڈ -19) وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کو تعلیم دینے کے لیے ای۔ لرننگ کا استعمال کئے جانے کی ضرورت ہے۔

'طلبا کو پڑھانے کے لیے اساتذہ ای۔ لرننگ کا استعمال کریں'
'طلبا کو پڑھانے کے لیے اساتذہ ای۔ لرننگ کا استعمال کریں''طلبا کو پڑھانے کے لیے اساتذہ ای۔ لرننگ کا استعمال کریں'
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 4:08 PM IST

مسٹر رمبُئی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند ہوئے ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 2020 کی ہمارے منصوبے متاثر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی دوری کے سبب اس وقت کلاس میں تعلیم ممکن نہیں ہے لیکن اب ہمارے پاس مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ای۔ لرننگ اور ورچوول نالج شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔ ہم نے طلبا کی تعلیم اور رہنمائی کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ طالب علم ہماری اولین ترجیح ہے۔'

تمام تعلیمی اداروں، سرپرستوں، طلباء اور اساتذہ کے لئے جاری پیغام میں مسٹر رمبئی نے کہا’’بہت سے تعلیمی ادارے پڑھانے کے لئے ان پلیٹ فارم کا استعمال کر رہے ہیں۔ میں ان کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.