ETV Bharat / state

Assam Road Accident آسام میں سڑک حادثے میں انجینئرنگ کالج کے سات طلبا کی موت

آسام کے جلوکباڑی علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سات طلبا ہلاک ہو گئے وہیں تین دیگر زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے آسام انجینئرنگ کالج کے طلبا ہیں۔ students die in Assam road accident

author img

By

Published : May 29, 2023, 1:48 PM IST

آسام میں سڑک حادثے میں انجینئرنگ کالج کے سات طلبا کی موت

گوہاٹی: آسام کے گوہاٹی کے جلوکباڑی علاقے میں پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں آسام انجینئرنگ کالج کے سات طلبا کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسکارپیو میں سفر کرنے والے طلباء بولیرو پک اپ وین سے ٹکرا گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بری طرح تباہ شدہ گاڑی کو کاٹ کر تمام لاشوں کو باہر نکالا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کی رفتار تیز تھی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام طلباء آسام انجینئرنگ کالج، گوہاٹی کے تیسرے سمسٹر کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ تین دیگر افراد جنہیں اس حادثے میں شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری علاج کے لیے اپولو اسپتال لے جایا گیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ آسام انجینئرنگ کالج کے تیسرے سال کے 10 طلباء آج صبح ایک کار میں کالج کیمپس سے نکلے۔ راستے میں جلوکباڑی کے علاقے میں اس کی تیز رفتار گاڑی پہلے سڑک کے ڈیوائیڈر اور پھر ایک وین سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا کہ سات طلباء کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تین دیگر افراد کو سنگین حالت میں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔” اہلکار نے بتایا کہ وین میں سوار تین افراد بشمول ڈرائیور بھی شدید زخمی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے سڑک حادثے پر ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ جلوکباری علاقے میں سڑک حادثے میں نوجوان کی موت سے انہیں بہت دکھ ہے۔ ان کے والدین اور اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جی ایم سی ایچ میں عہدیداروں سے بات کی ہے۔ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Ambulance Accident مظفرنگر میں سڑک حادثہ، ایمبولینس میں سوار تین افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.