آسام سے راجیہ سبھا کی دوسیٹوں کے لیے اگلے ہفتے الیکشن ہوگا۔
بی جے پی کے امیدوار کامکھیہ پرساد تاسا اور آسام گن پریشد (اے جی پی) کے بیریندر پرساد ویشیہ نے ریاستی اسمبلی میں افسر کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے اور اب تک محض انہی دونوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ان دونوں امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا تقریباً طے ہے۔