ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں متعدد کالج کے ہزاروں طلباء نے اپنی کلاسیں چھوڑ دی ہیں اور ان سب کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی بل کو مسترد نہیں کیا تو امتحان میں بھی نہیں بیٹھیں گے۔
وہیں دوسری طرف جوراہٹ میں بھی طلبا نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
پرنس آف ویلز کالج کے طلباء امتحان میں بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈیبروگڑھ میں پولیس نے طلباء کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔