ETV Bharat / state

تریپورہ: ماب لنچنگ کیس میں کلیدی ملزم گرفتار - ماب لنچنگ کا واقعہ

تریپورہ کے ضلع خوئی میں ماب لنچنگ کیس کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت جاری ہے، اس سلسلے میں پولیس نے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت رپن دیببرما (24) کے طور پر کی گئی ہے۔

mob lynching
mob lynching
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 11:06 AM IST

خوئی میں ہوئی ماب لنچنگ پر بات کرتے ہوئے تفتیشی افسر ایس سی جماتیا نے بتایا کہ ملزم کو شمالی مہارانی پور اے ڈی سی گاؤں میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

mob lynching

پولیس افسر نے معاملے کی مؤثر تفتیش کے لئے مزید کچھ بتانے سے انکار کردیا، ماب لنچنگ کا واقعہ شمالی مہارانی پور گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب مویشی چوری کے شک میں مشتعل ہجوم نے تین افراد کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

حادثہ کے دوران منگیاکامی علاقے تک ان کا تعاقب کرکے بے رحمی سے پیٹا گیا۔ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت زید حسین (28) ، بلال میاں (30) اور سیف الاسلام (18) کے طور پر کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی پی سی سیکشن 342، 307، 325 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.