آسام پولیس نے منگل کے روز سولاپارہ میں رہائش پذیر خاتون کے پاس سے لاکھوں روپے نقد ضبط کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ 74،05،600 روپے کی رقم منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ "نارکوٹروپک مادہ کی موجودگی کے بارے میں ذرائع کی اطلاع پر، کالاچینی اپارٹمنٹ، سولارپارہ کی چوتھی منزل میں ایک تلاشی کاروائی کی گئی ۔ آپریشن کے دوران ، سنگیتا لاشانگ بام کے اپارٹمنٹ احاطے میں تلاشی لی گئی جہاں رقم برآمد ہوئی اور اسے ضبط کرلیا گیا۔"
تلاشی کے دوران ،مشتبہ افراد سام لیتھنگم اور تھانگھوسات کو بھی حراست میں لیا گیا۔
تحقیقات کے دوران، انکشاف ہوا کہ سنگیتا کو اس سے قبل باسیٹھہ میں دفعہ 22 نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس(این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔
پولیس نے کہا کہ سنگیتا منشیات فروشوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ بھارلمخ میں گرفتار کئے گئے تاشورعلی کو بھی یہ منشیات کی فراہمی کرتی تھی۔