ETV Bharat / state

Manipur Violence منی پور تشدد میں ایک شخص کی موت

author img

By

Published : May 24, 2023, 7:19 PM IST

منی پور کے بشنپور ضلع کے ٹرنگ لابی میں بدھ کو کرفیو میں نرمی کرنے کے بعد پھر سے تشدد پھوٹ پڑا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔ یہاں کرفیو میں نرمی کو رد کر دیا گیا۔

منی پور تشدد میں ایک شخص کی موت
منی پور تشدد میں ایک شخص کی موت

امپھال: ریاست منی پور کے بشن پور، امپھال مغرب، امپھال مشرقی اضلاع میں کرفیو میں شام چار بجے تک نرمی دی گئی تھی۔ ریاست میں پھر سے تشدد ہونے پر کرفیو کو فورا در کر دیا گیا۔ غور طلب ہے کہ منی پور کی تلہٹی میں منگل کی رات سے نامعلوم لوگ گاؤں پر حملہ کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں گھر جل گئے ہیں۔ ریاس میں آج ہتھیار بند لوگوں نے زبردست فائرنگ کی۔ جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔

حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو بھیجا گیا ہے۔ ریاست میں 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کے گھر جلنے سے بے گھر ہو گئے ہیں اور مختلف کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ کانگپوکپی میں تین مئی سے لوگوں نے قومی شاہراہ بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کھانے، ادویات اور ضروری سامان کی قلت ہو گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ منی پور میں تین مئی سے دو نسلی گروپ کے درمیان تصادم کی وجہ سے بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور انٹرنیٹ خدمات بند ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur violence منی پور میں بھارت اور میانمار سرحد پر قیام امن کے لیے ٹریکر کتوں اور کواڈ کاپٹرس کا استعمال

پیر کو فوج نے میڈیا اہلکاروں کو بری طرح پیٹا تھا۔ میڈیا اہلکاروں اور فائر فائٹر سے حالانکہ بات چیت جاری ہے۔ ریاست کے مخلتف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے جا رہے فائر فائٹر کو گاڑی سے اتار کر ان کی پٹائی کی گئی، جس کے بعد ان کے درمیان ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.