ETV Bharat / state

این ایچ آر سی نے 13 لوگوں کے قتل کے معاملے میں منی پور حکومت کو نوٹس جاری کیا - قومی انسانی حقوق کمیشن کی منی پور حکومت کو نوٹس

منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں سائیبول کے نزدیک لتھاؤ گاؤں میں 4 دسمبر کو مبینہ فائرنگ سے کم از کم 13 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ NHRC on fresh violence in Manipur

NHRC takes suo motu cognizance
NHRC takes suo motu cognizance
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 9, 2023, 7:32 AM IST

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں مبینہ طور پر فائرنگ سے 13 لوگوں کے قتل پر منی پور کے چیف سکریٹری اور پولس کے ڈائریکٹر جنرل کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا۔ کمیشن نے اس معاملے میں دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ این ایچ آر سی نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹ میں پولس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی حالت اور ریاستی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو شامل کیا جانا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تشدد کے ایسے واقعات ریاست میں کہیں بھی رونما نہ ہوں۔

کمیشن نے میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا جس میں کہا گیا تھا کہ 4 دسمبر کو منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں سائیبول کے نزدیک لتھاؤ گاؤں میں مبینہ فائرنگ سے کم از کم 13 افراد کو قتل کردیا گیا۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اس سال مئی میں ریاست منی پور میں کشیدگی پھیلنے کے بعد سے پرامن رہنے والے علاقے میں 13 افراد کا قتل واقعی تشویشناک اور پریشان کن ہے۔ ریاست منی پور اور اس کے عوام پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: منی پور کے امپھال میں تازہ تشدد، دو گھر جلائے گئے

بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے کہا کہ یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی ذاتی اور عوامی زندگی اور املاک کا تحفظ کرے اور برادریوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.