ETV Bharat / state

UCC and Forest Act ناگالینڈ اسمبلی نے کی مجوزہ یو سی سی اور فاریسٹ ایکٹ کے نفاذ کی مخالفت - این پی ایف ایم ایل اے کوزولوزو نیینو

یکساں سول کوڈ (یو سی سی) اور فاریسٹ کنزرویشن یعنی جنگلات کے تحفظ (ترمیمی) ایکٹ کی مخالفت کے لیے ناگالینڈ اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی)، بی جے پی، این سی پی، این پی پی، ایل جے پی (رام ولاس)، ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف)، آر پی آئی (اٹھاوالے)، جے ڈی (یو) اور آزاد امیدواروں سمیت تمام جماعتوں نے مانسون اجلاس کے پہلے دن مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ Nagaland Assembly moots resolution opposing UCC, Forest Act

Nagaland Assembly moots resolution opposing UCC, Forest Act

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 9:26 AM IST

کوہیما: ناگالینڈ کی اسمبلی نے پیر کو مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) اور فاریسٹ کنزرویشن (ترمیمی) ایکٹ کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے 16 نکاتی معاہدے اور آرٹیکل 371 اے کے تحت تحفظ کا مطالبہ کیا۔ نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی)، بی جے پی، این سی پی، این پی پی، ایل جے پی (رام ولاس)، ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف)، آر پی آئی (اٹھاوالے)، جے ڈی (یو) اور آزاد امیدواروں سمیت تمام جماعتوں نے مانسون اجلاس کے پہلے دن مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ این پی ایف ایم ایل اے کوزولوزو نیینو نے کہا کہ ناگا کو آرٹیکل 371 اے کے تحت خصوصی تحفظ حاصل ہے اور اس لیے یو سی سی اور جنگلات کے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ "آرٹیکل 371A واضح طور پر کہتا ہے کہ ریاست ناگالینڈ پر پارلیمنٹ کا کوئی عمل لاگو نہیں ہوگا۔ جب تک کہ ریاستی اسمبلی کوئی فیصلہ نہ کرے ناگاوں کے مذہبی یا سماجی طریقوں، اس کے روایتی قوانین اور طریقہ کار، دیوانی اور فوجداری انصاف کی انتظامیہ جس میں ناگا کے روایتی قوانین اور ملکیت کے مطابق فیصلے شامل ہوں، اور زمین اور اس کے وسائل کی منتقلی کے قوانین بدلے نہیں جاسکتے" یہ کہتے ہوئے کوزولوزو نیینو نے تجویز پیش کی کہ ایوان یو سی سی اور فاریسٹ ایکٹ کو مسترد کرنے والی قرارداد پاس کرے۔

ناگالینڈ بی جے پی کے صدر اور کابینی وزیر تیمجن امنا الانگ نے یقین دلایا کہ وہ دونوں مسائل پر اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ این سی پی لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر پی لونگون اور این پی پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر نوکلوتوشی لونگ کمر نے بھی کہا کہ دونوں قوانین ناگالینڈ میں لاگو نہیں ہو سکتے۔دونوں مباحثوں پر اختتامی تبصرہ کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ نیفیو ریو نے کہا کہ ناگالینڈ واحد ریاست ہے جس نے ایک سیاسی معاہدہ 16 نکاتی معاہدے پر دستخط کرکے بھارت کے آئین میں آرٹیکل 371A کے اندراج کے ساتھ بھارتیہ یونین میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز اپنے ہی معاہدے کی بے عزتی نہیں کرے گا اور نہ ہی ناگاوں کو دی گئی آئینی دفعات کو نظر انداز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'یکساں سول کوڈ سبھی مذاہب کے لوگوں کے لیے نقصاندہ'

ریو نے ایوان کو مطلع کیا کہ ریاستی کابینہ نے پہلے ہی 22 ویں لاء کمیشن کو ریاست کو UCC سے مستثنیٰ کرنے کے لیے ایک نمائندگی پیش کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کی اور انہوں نے اس پر غور کرنے کا یقین دلایا۔ تاہم، ریو نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکز میں حکمراں این ڈی اے کی حلیف ہونے کی وجہ سے، وہ مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف نہیں جا سکتی۔وزیراعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ ایوان ایک قرارداد پاس کر سکتا ہے جس میں مرکز سے اپیل کی جائے کہ ناگالینڈ کو یو سی سی اور جنگلات کے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ کے دائرہ سے مکمل طور پر مستثنیٰ رکھا جائے۔ اس کے بعد اسپیکر شیئرنگین لونگ کومر نے بتایا کہ دونوں ایشوز پر الگ الگ قراردادیں منگل کو زیر غور لائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.