ETV Bharat / state

میگھالیہ کورونا فری ریاست میں شامل ہوگا

میگھالیہ شمال مشرقی بھارت کی ان آٹھ ریاستوں میں سے ایک ہے، جو جلد ہی کورونا سے محفوظ ریاست ہوگی۔

Meghalaya likely to be 6th corona-free state in N-E
میگھالیہ کورونا فری ریاست میں شامل ہوگا
author img

By

Published : May 2, 2020, 3:34 PM IST

شمال مشرقی بھارت کی آٹھ ریاستوں میں سے میگھالیہ جلد ہی کورونا سے محفوظ ریاست ہوگی۔ جب کہ سکم اور ناگالینڈ سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اس کے علاوہ تین دیگر ریاستوں اروناچل پردیش، منی پور اور تریپورہ گذشتہ ماہ کورونا وائرس سے پاک ہوگئیں۔

کووڈ 19 سے پاک ریاست کا مطلب یہ ہے کہ وہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہ ہو۔ میگھالیہ بھی ان میں شامل ہوسکتی ہے، کیونکہ ریاست کے 11 کورونا مریضوں میں سے 10 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جبکہ کل 42 مثبت معاملات میں آسام کے فعال کیس اب صرف نو رہ گئے ہیں۔

میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ کے سنگما نے شیلونگ میں میڈیا کو بتایا کہ 11 کیسز میں سے 10 منفی ہیں۔

وزیر اعلی نے جائزہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ 'گیارہ مریضوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی سامنے آیا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک اور ٹیسٹنگ کی جائے گی اور اگر یہ بھی منفی نکلا تو مریض کو صحت یاب قرار دے دیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.