ETV Bharat / state

Gang Rape Case in Tripura تریپورہ میں اجتماعی جنسی زیادتی کے پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا - تریپورہ میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو عمر قید

تریپورہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک خاتون کے ساتھ ہوئے اجتماعی جنسی زیادتی کے پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ اجتماعی جنسی زیادتی کیس سال 2021 کا ہے۔ sentenced to life in tripura for gangrape case

تریپورہ میں اجتماعی جنسی زیادتی کے پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 2:19 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ کے ضلع گومتی کے ڈسٹرکٹ کورٹ نے نومبر 2021 میں ایک خاتون کی اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں پانچ لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ گومتی کی ضلعی اور سیشن عدالت نے پیر کے روز پانچوں ملزمان کو ان کی موت تک قید با مشقت کی سزا سنائی اور تمام مجرموں پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ملزمان کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (D) اور درج فہرست ذات و قبائل ( انسداد مظالم) قانون کی دفعہ 03 کے تحت اجتماعی عصمت دری کے لیے قصوروار پایا گیا تھا۔ مجرموں کی شناخت تاج الاسلام، صدام حسین، ربن علی، دودھو میاں اور شمیمن حسین کے طور پر کی گئی ہے اور یہ سبھی ضلع سپاہیجالا کے سونامورا اور میلا گڑھ کے باشندے ہیں۔

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر پلٹو داس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون واقعے کی رات اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ اس دوران ملزمان نے اسے قلعہ کے علاقے میں ہائی وے سے اغواء کر لیا۔ ملزمان نے متاثرہ کے شوہر کو مار مار کر شدید زخمی کیا اور خاتون کو الگ تھلگ علاقے میں لے جانے کے بعد رات بھر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں صبح تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ واقعے کے تین دن بعد، جب اس کی صحت بہتر ہوئی، اس نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جس کے بعد، آر کے پور تھانے میں کیس درج کیا گیا اور اسے تحقیقات کے لیے کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا۔ کرائم برانچ نے تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی اور مقدمے کی سماعت کے دوران 42 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا، جس کی بنیاد پر جج نے اپنا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: Hathras Gang Rape Case ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملے میں ایک کو عمرقید، تین بری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.