ETV Bharat / state

Kejriwal Attack on Assam CM جہاں وزیر اعلی کی بیوی پرائیوٹ اسکول چلاتی ہو وہاں کا سرکاری اسکول بہتر نہیں ہوسکتا: کیجروال - Kejriwals dig at Sarma

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو آسام کا دورہ کیا اور ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں وزیراعلیٰ کی بیوی پرائیویٹ اسکول چلاتی ہیں وہاں کے سرکاری اسکول بہتر نہیں ہوسکتے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 9:48 AM IST

نئی دہلی: ہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ریاست میں وزیر اعلیٰ کی بیوی پرائیویٹ اسکول چلاتی ہیں، وہاں کا سرکاری اسکول کبھی اچھا نہیں ہوسکتا اور اس ریاست میں غریبوں کو تعلیم نہیں ملتی۔ پہلی بار آسام میں ایک بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے اپنی تقریر کے آغاز میں آسام کے لوگوں سے آسامی میں خطاب کیا اور ماں کاماکھیا کا آشیرواد طلب کیا۔ انہوں نے شری منت شنکردیو، مادھو دیو، وشنو پرساد رابھا، جیوتی پرساد اور بھوپین ہزاریکا کے تعاون کا ذکر کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ آپ کا جوش دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ آج ہمنت بسوا سرما حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ آسام کے ہر خاندان پر ماں کامکھیا کی کرپا ہے۔ بھگوان نے آسام کو تمام قدرتی وسائل سے نوازا ہے، لیکن سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں نے سب کچھ برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں امتحان کا پرچہ لیک ہوا، جب وہ سوالیہ پرچہ محفوظ نہیں رکھ سکتے تو سرکار کیسے چلائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ آسام میں 50 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔ نوجوان روزگار کے لیے بیتاب ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ عآپ حکومت نے دہلی میں 12 لاکھ بے روزگاروں کو روزگار دیا ہے۔ اگر آسام میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو ہر بے روزگار کو روزگار دیا جائے گا۔ جس رفتار سے ہیمنت بسوا سرما نے اب بے روزگاروں کو روزگار دیا ہے، آسام کے بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے میں 100 سال لگ جائیں گے۔ کیجریوال نے مزید کہا کہ اگر آسام میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو مفت بجلی اور پانی کی فراہمی اور اسکولوں اور ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی جائے گی۔ کیجریوال نے کہا کہ آسام حکومت کوئلہ مافیا، سپاری سنڈیکیٹ، رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے کام کرتی ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی صرف عوام کے لیے کام کرتی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ہیمنت بسوا سرما نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے آسام کی سرزمین پر قدم رکھا تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا، لیکن آسام کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پتہ نہیں انہوں نے مجھے کیسے دھمکیاں دیں۔ سرما کو یہاں کے کلچر کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں دہلی مدعو کرتے ہیں۔ وہ ہمارے مہمان ہوں گے۔ وہ میرے گھر آئیں، میں انہیں چائے اور کھانا کھلاؤں گا۔ میں انہیں دہلی میں گھماؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں : Kejriwal Taunts PM بھارت جیسے عظیم ملک کے وزیراعظم کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.