ناگا پپلز فرنٹ کے پریس بیورو کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق دو جون کو ہائی کورٹ نے عرضی گزاروں کے ساتھ ساتھ مدعاعلیہان کو اسمبلی اسپیکر کے سامنے یا تو ذاتی طورپر یا پھر اپنے مجاز نمائندوں کے ذریعہ آٹھ جون کو پیش ہونے کی ہدایت دی تاکہ اسپیکر عدالت کی طرف سے طے شدہ مدت کے اندر کارروائی ختم کرسکیں۔
این پی ایف نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ناگالینڈ کی واحد سیٹ پر کانگریس کی حمایت کے لئے پارٹی کے اجتماعی فیصلے سے انحراف کرنے کے لئے سات اراکین اسمبلی کے خلاف عرضی داخل کی ہے۔ یہ دلیل دی گئی ہے کہ کھلے طورپر پارٹی کے فیصلے کے خلاف جانا رضاکارانہ طورپر پارٹی کی رکنیت چھوڑ دینا ہے۔
یہ معاملہ اپریل 2019میں این پی ایف نے اپنے سات اراکین اسمبلی۔اسحاق کونیک،بی ایس ننگلانگ، ای پی پانگ تیانگ، کیجونگ چانگ، تھونگ وانگ کونیاک، تویانگ چانگ اور سی ایل جان کو اسمبلی رکنیت کے لئے نااہل ٹھہرانے سے متعلق ہے جس کے سلسلہ میں عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔
: