ETV Bharat / state

PFI Members Arrested in Assam آسام میں پی ایف آئی کے چار ارکان گرفتار - آسام پولیس نے پی ایف آئی کے ارکان کو گرفتار کیا

آسام پولیس نے ضلع کامروپ سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل 27 ستمبر کو پی ایف آئی کے 25 لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ Popular Front of India members arrested

آسام میں پی ایف آئی کے چار ارکان گرفتار
آسام میں پی ایف آئی کے چار ارکان گرفتار
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 7:45 AM IST

گوہاٹی: پولیس نے آسام کے کامروپ ضلع میں ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) جی پی سنگھ نے کہا کہ ممنوعہ گروپ پی ایف آئی کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت نذر اسلام، رفیق الاسلام، حفیظ الرحمن اور سیف الاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جو کامروپ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ PFI Members Arrested in Assam

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پی ایف آئی کے 25 لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ریاست بھر سے تنظیم کے گرفتار ارکان کی کل تعداد 36 ہو گئی ہے۔ ان گرفتاریوں کے ساتھ اب تک گرفتار پی ایف آئی کارکنوں کی کل تعداد 40 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PFI Members Arrested رائے گڑھ میں پی ایف آئی کے چار کارکنان گرفتار

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ارکان اور اس سے وابستہ افراد پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت فوری طور پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.