آج جاری کردی نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنس کی فہرست سے تین ارکان اسمبلی اور سرکاری ملازمین سمیت 19 لاکھ افراد کا نام خارج کیا گیا ہے۔
جبکہ جاری کردی فہرست میں سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد کے خاندان کے آٹھ افراد کا نام بھی اس فہرست میں نہیں ہے۔
سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد کا خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے آسام کے رنگیا علاقے میں رہائش پذیر ہے لیکن وہ این آر سی میں نام اندراج کے لیے مطلوبہ دستاویزات پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے ان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق فخرالدین علی احمد کے بڑے بھائی احترام الدین علی احمد کا نام غلط درج تھا جس کی وجہ اس خاندان کے آٹھ افراد کا نام این آر سی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔