آسام میں کئی مقامات پر سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، مکانات، اور کھیت بری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔ ریاست کے کئی جگہوں پر ابھی بھی ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے۔
آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے مطابق ریاست کے 33 اضلاع میں سے 32 اضلاع اس تباہ کن سیلاب سے متاثر ہیں۔
ریاست کے 4620 گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں اور 44 لاکھ 76 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ بارش کے بعد بھارت کے شمال و شمال مشرقی ریاست میں سیلاب کا قہر جاری ہے، جہاں درجنوں افراد کی ہلاکت سمیت کثیر تعداد میں مالی نقصانات کی خبریں ہیں۔