ETV Bharat / state

آسام میں سیلاب سے حالات سنگین - Flood in Assam

آسام میں سیلاب کی صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے جبکہ اس میں مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

Flood situation in Assam improves, 1 more dead
آسام میں سیلاب سے حالات سنگین
author img

By

Published : May 31, 2020, 11:33 PM IST

آسام میں سیلاب کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور صرف تین اضلاع گولپارا، ناگون اور ہوجائی میں ڈھائی لاکھ افراد کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے گولپارا میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ سیلاب میں اب تک سات اموات ہوچکی ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے گولپارا سب سے زیدہ متاثر ہیں جہاں دیڑھ لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح ریاست کے چھ اضلاع میں ساڑھے تین لاکھ لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ سونوول نے اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد جہاں اعلیٰ عہدیداروں کو راحت و بچاؤں کاموں کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔

ریاست میں اب تک 293 گاؤں زیرآب آچکے ہیں اور 25 ہزار ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.