ETV Bharat / state

Meghalaya CM Office Attacked میگھالیہ میں وزیراعلی کے دفتر پر حملہ کرنے کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

میگھالیہ میں وزیراعلی کے دفتر پر پیر کی شام حملہ کیا گیا تھا،راحت کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ اس حملے میں محفوظ تھے۔ لیکن اب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حملے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کی دو ارکان سمیت تقریباً 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 10:16 PM IST

Eighteen people arrested for attacking the CM's office in Meghalaya
میگھالیہ میں وزیراعلی کے دفتر پر حملہ کرنے کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

شیلانگ: میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کے دفتر پر حملے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کی دو ارکان سمیت تقریباً 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے منگل کو بتایا کہ مغربی گارو ہلز کے ضلع ہیڈکوارٹر تورا میں وزیر اعلیٰ کے دفتر پر پیر کی شام حملہ کیا گیا۔ راحت کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ اس حملے میں محفوظ ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا، "اب ہم دفتر کی عمارت پر حملہ کرنے کے لیے ہجوم کو مبینہ طور پر اکسانے کے لئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے دو رہنماؤں کی تلاش میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سنگما سینئر کابینہ وزیر مارکویس مراک کے ساتھ اچک کانشئس ہولیسٹکلی انٹیگریٹڈ کریما(اے سی ایچ آئی کے) اور گارو ہلز اسٹیٹ موومنٹ کمیٹی (جی ایچ ایس ایم سی) کے تحریک کار ارکان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران ہجوم نے حملہ کیا۔ مظاہرین اپنے مطالبات پر حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے تورا میں دو ہفتوں سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ تحریک کا مدا گارو ہلز میں واقع سول سوسائٹی گروپ کی طرف سے تورا کو ریاست کا سرمائی دارالحکومت بنانے کے مطالبے سے متعلق ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس تشدد میں ریاستی پولیس کے 10 اہلکار، مرکزی ریزرو پولیس فورس کے سات اور ہوم گارڈ کا ایک جوان زخمی ہوگیا اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دریں اثناء مغربی گارو ہلز کے ڈپٹی مجسٹریٹ جگدیش چیلانی نے تشدد کے بعد پیر کی شب نو بجے سے صبح پانچ بجے تک تورا شہر میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تورا میونسپل ایریا میں تعلیمی ادارے دن میں بند رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے لیے 50 ہزار روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا، جو اسپتال میں داخل ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔ دریں اثنا، اے سی ایچ آئی کے نے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی رکن وزیراعلیٰ کے دفتر پر حملے میں ملوث نہیں تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تجارتی اور سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہجوم کو وزیر اعلی کے دفتر پر حملہ کرنے کے لئے اکسانے کے الزام میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی دو ممبران بیلینا ایم مارک اور دلچے چ مراک کو پیر کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔

اے سی ایچ آئی کے لیڈر لابن چ مارک نے کہا، ’’ہم سب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے نتائج سے مطمئن ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ یہاں تورا میں وزیر اعلیٰ ہمارے مطالبات پر یکطرفہ فیصلہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ پوری کابینہ اور مقننہ کو فیصلہ کرنا ہے اور یقین دلایا کہ وہ جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔ مسٹر مارک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تحریک کار گروپوں کو عارضی طور پر آٹھ یا نو اگست کو شیلانگ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں بحث کے لیے مدعو کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.