ETV Bharat / state

تریپورہ میں وپلب حکومت کی مشکلات میں اضافہ - etv bharat urdu

تریپورہ میں بر سر اقتدار بی جے پی کی حلیف انڈیجینس پیپلس فرنٹ آف تریپورہ کے ایک رکن اسمبلی کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تریپورہ میں وپلب حکومت کی مشکلات میں اضافہ

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:35 PM IST

سِمرا-1 اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی وِرشکیت دیو ورما نے ذاتی وجہ بتا کر منگل کی شام رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شری وِرِشکیتو پہلی بار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے گڑھ سمرا سے 2018 میں آئی پی ایف ٹی کی ٹکٹ پر الیکشن جیتے تھے لیکن حکومت کے کام کاج سے خوش نہیں تھے۔

دیو ورما کی پارٹی کے صدر این سی دیو ورما اور جنرل سکریٹری میوار کمار جماتیا دیو حکومت میں اہم عہدے پر ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ دیو ورما شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے کشور دیب برمن کی پارٹی تِپرا انڈیجینس پروگروسیو ریجنل الائنس (تیپرا) میں شامل ہو سکتے ہیں۔

تپرا نے امسال اپریل میں ہوئے قبائلی علاقہ خود مختار ضلع کونسل (اے ڈی سی) انتخابات میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی اتحاد اور سی پی آئی ایم کو شکست دے کر جیت حاصل کی تھی۔

دیو ورما کے استعفیٰ کے بعد آئی پی ایف ٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہو کر سات رہ گئی ہے جبکہ بی جے پی اراکین اسمبلی کی تعداد 36 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delimitation Commission: حد بندی کمیشن 6 جولائی سے جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.