ETV Bharat / state

Centre Extends AFSPA مرکز نے ناگالینڈ اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں افسپا کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی - دو الگ الگ نوٹیفکیشن

مرکزی وزارت داخلہ نے ایک مرتبہ پھر ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں افسپا کی مدت میں توسیع کردی ہے۔حالانکہ مرکز نے اپنے نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا ہے کہ ،جن علاقوں میں افسپا کی مدت میں توسیع کی گئی ہے وہ حساس علاقہ ہیں۔افسپا کی شمال مشرق میں سول سوسائٹیز اور پریشر گروپس ہمیشہ مخالفت کرتے آئے ہیں۔AFSPA in parts of Nagaland Arunachal Pradesh

Centre extends AFSPA in parts of Nagaland Arunachal Pradesh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 7:49 AM IST

نئی دہلی: آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) اکثر اس میں شامل دفعات کے لیے تنازعات میں رہا ہے۔ شمال مشرق میں سول سوسائٹیز اور پریشر گروپس نے افسپا کو 'سخت' قرار دیتے ہوئے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔حالانکہ حکومت امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے دفاع میں بات کرتی ہے ۔اب مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے کچھ حصوں میں مزید چھ مہینوں کے لیے ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں افسپا کی مدت میں توسیع کردی ہے۔وزارت داخلہ نے اس معاملے کے حوالے سے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ مرکز نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جو علاقہ چین اور میانمار سے متصل ہیں اور بنیادی طور پر ناگالینڈ میں مقیم این ایس سی این دھڑوں کی زیر زمین سرگرمیوں سے متاثر ہیں جن کے کیڈر ان دونوں ریاستوں میں سرگرم ہیں وہاں افسپا میں توسیع کی گئی ہے۔

پہلے گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ کے آٹھ اضلاع اور دیگر پانچ اضلاع کے 21 پولیس اسٹیشنوں کو حساس علاقے قرار دیتی ہے۔یہاں افسپا کی مدت میں 1 اپریل 2023 سے چھ ماہ کیلئے توسیع کی گئی ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن میں، مرکزی حکومت نے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 کے سیکشن 3 کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے اروناچل پردیش میں ترپ، چانگلانگ اور لونگ ڈنگ اضلاع کا اعلان کیا ہے۔

  • Tirap, Changlang and Longding districts in Arunachal Pradesh and the areas falling within the jurisdiction of Namsai, Mahadevpur and Chowkham Police stations in Namsai district of Arunachal Pradesh are declared as 'disturbed area' under AFSPA for six months with effect from 1st… pic.twitter.com/CSGZCsIRGv

    — ANI (@ANI) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:تینوں مسلح افواج وادی سے افسپا ہٹانا چاہتی ہیں، راج ناتھ سنگھ

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مرکزی وزارت داخلہ کو اروناچل پردیش کے ترپ اور چانگلانگ اضلاع میں کے آئی اے کیڈرس کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.