ETV Bharat / state

آسام میں تعدّدِ ازدواج کے خلاف بل پیش کرنے کا وزیراعلی کا اعلان - آسام میں تعدد ازدواج کو غیر قانونی ہوگا

Assam Chief Minister Himanta Biswa Sarma on bill to ban polygamy آسام کے وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ فروری 2024 میں اسمبلی اجلاس میں ایک سے زیادہ شادیوں کو غیر قانونی قرار دینے کا ایک بل پیش کیا جائے گا۔ آسام میں اس ضمن میں عوام سے رائے بھی طلب کی گئی تھی۔

Sarma on bill to ban polygamy
Sarma on bill to ban polygamy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 12:11 PM IST

نئی دہلی: آسام کے وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ فروری 2024 میں آسام اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں تعدد ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے کا ایک بل پیش کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کئی لوگوں اور تنظیموں سے کئی مہینوں کی مشاورت کے بعد یہ بل تیار کیا گیا ہے۔

سرما نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "کثرت ازدواج پر پابندی کا بل آسام اسمبلی فلور میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس 4 فروری سے شروع ہوگا‘‘۔ آسام وزیراعلی سرما نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس بل میں کچھ دفعات شامل ہوں گی جن کا مقصد ریاست کے اندر سے لو جہاد کو ختم کرنا ہے۔

عہدیداروں نے اطلاع دی کہ ایک سے زیادہ شادیوں پر پابندی کے مجوزہ قانون پر رائے طلب کرنے والے عوامی نوٹس کے جواب میں ریاستی انتظامیہ کو 149 سفارشات موصول ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ ان میں سے 146 سفارشات نے اس اقدام کی حمایت کی۔ تین تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ اس بل کے خلاف ہیں۔

ریاست آسام میں 21 اگست کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹس شائع کی گئی تھی جس میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی ممانعت کے بارے میں عوام سے رائے طلب کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں آسام کے لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 30 اگست تک بذریعہ ڈاک یا ای میل کے ذریعے اپنی رائے بھیجیں۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے اس طرح کے قانون کو منظور کرنے کے لیے آسام ریاستی مقننہ کی قانون ساز اتھارٹی کی تحقیقات کے لیے ایک ماہر گروپ کو بھی تشکیل دیا تھا۔

مزید پڑھیں: آسام میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی تیاری، ہمانتا بسوا سرما

مزید پڑھیں: آسام میں تمام مدارس کو بند کردیا جائیگا، ہمانتا بسوا سرما

مزید پڑھیں: ہیمنت بسوا شرما کی زہر افشانی پر ابو عاصم کا سخت رد عمل

مزید پڑھیں: آسام حکومت نے 1281 مدارس کو عام اسکولوں میں تبدیل کر دیا

مختلف افراد اور گروپوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کمیٹی نے آسام کے وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ریاستی مقننہ کو اس طرح کی قانون سازی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.