ETV Bharat / state

آسام: شہریت ترمیمی بل کے خلاف پر تشدد مظاہرے - شہریت ترمیمی بل

شہریت ترمیمی بل (سي اے بی) کے خلاف آسام میں جاری تحریک نے جہاں شدت اختیار کر لی ہے وہیں بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی اہم رہنماؤں کے گھروں پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

آسام: شہریت ترمیمی بل کے خلاف پر تشدد مظاہرے

author img

By

Published : Dec 12, 2019, 12:54 PM IST

اس دوران ریاست کے کشیدہ علاقوں میں فوج نے فلیگ مارچ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پانچ ہزار سے زائد نیم فوجی دستوں کی 24 ٹکڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسام: شہریت ترمیمی بل کے خلاف پر تشدد مظاہرے

مظاہرین نے وزیر اعلی سروانند سونووال، مرکزی وزیر رامیشور تیلی اور متعدد بی جے پی رہنماؤں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔
سونووال کی شمالی آسام کے ڈبروگڑھ میں واقع رہائش گاہ پر مظاہرین نے کل رات حملہ اور پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے دولجن میں تیلی کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا اور بی جے پی رکن اسمبلی پرشانت پھوكن کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی۔

ریاست کے مختلف مقامات پر آر ایس ایس کے دفاتر پر بھی حملے کی رپورٹیں ہیں۔ شہریت ترمیمی بل کے خلاف جاری تحریک کی شدت کے پیش نظر بدھ کی شام کو گوہاٹی میں غیر معینہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

کرفیو لگائے جانے کے باوجود دیر رات کئی مقامات پر لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ چبووا اور پني ٹولہ ریلوے اسٹیشنوں پر بجے مظاہرین نے رات میں توڑ پھوڑ کی۔

مظاہرین نے چبووا ریلوے اسٹیشن کے کنٹرول روم اور پني ٹولہ اسٹیشن کی عمارت میں آگ لگا دی، جس کے بعد گوہاٹی اور ڈبروگڑھ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں ملتوی کر دی گئی۔

گوہاٹی شہر میں اس بل کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات کی وجہ سے انتظامیہ نے غیر معینہ کرفیو نافذ کر دیا ہے اور فوج بلا لی گئی ہے۔10 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.