ETV Bharat / state

PFI Leaders Arrested in Barpeta آسام سے دو پی ایف آئی اور ایک سی ایف آئی لیڈر گرفتار - بارپیٹا روڈ ریلوے اسٹیشن

آسام کے بارپیٹا ضلع سے پولیس نے 2 پی ایف آئی اور ایک سی ایف آئی کے لیڈر کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 12:39 PM IST

ضلع بارپیٹا: آسام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی ) کے خلاف پولیس نے پھر چھاپے ماری کی ہے۔ اس چھاپہ ماری کے دوران پی ایف آئی کے دو لیڈران کو بارپیٹا روڈ ریلوے اسٹیشن اور ایک اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) لیڈر کو بارپیٹا ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ایف آئی کے دو گرفتار ممبران کی شناخت ذاکر حسین اور ابو صمد احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ابو صمد احمد آسام اسٹیٹ کمیٹی کے صدر ہیں اور ذاکر حسین پی ایف آئی اسٹیٹ کمیٹی کے سکریٹری ہیں۔ دوسری طرف، زاہد الاسلام کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی ) کے آسام ریاستی کمیٹی کے صدر ہیں۔ ذاکر حسین اور زاہد الاسلام پر الزام ہے کہ یہ دونوں کئی مہینوں سے دہلی میں روپوش تھے، تاہم ابھی تک پولیس نے اس معاملے سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی افراد کو پولیس نے اس معاملے میں گرفتار کیا ہے، وہیں ستمبر 2022 میں پولیس نے آسام کے کامروپ ضلع میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا تھا۔ اسپیشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) جی پی سنگھ نے کہا تھا کہ پی ایف آئی کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت نذر اسلام، رفیق الاسلام، حفیظ الرحمن اور سیف الاسلام کے طور پر ہوئی تھی، جو کامروپ ضلع کے رہنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: PFI Members Arrested in Assam آسام میں پی ایف آئی کے چار ارکان گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.