ETV Bharat / state

گوہاٹی میں لاک ڈاون سے قبل لوگ بازاروں میں امڈ پڑے - کامرپ مٹروپولٹین

کامرپ مٹروپولٹین کے تمام علاقوں میں آج شام سات بجے سے مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا، اس قبل آسام کے شہر گوہاٹی میں لوگ ضروری سامان خریدنے کےلیے بازروں میں جمع ہوگئے۔

assam-people-buy-essentials-before-lockdown-in-guwahati
گوہاٹی میں لاک ڈاون سے قبل لوگ بازاروں میں امڈ پڑے
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 10:16 PM IST

گوہاٹی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کے بعد اگلے 14 دن کےلیے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ لاک ڈاون سے قبل لوگ حفاظتی اقدامات کے طور پر چہرہ پر ماسک لگائے ضروری سامان خریدنے کےلیے مارکٹ پہنچے تھے لیکن یہاں سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی دیکھی گئی۔

مقامی شہری بپٹی داس نے بتایا کہ ’لاک ڈاون نافذ کرنا اچھی بات ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ مارکٹ میں جمع ہوگئے جوکہ ٹھیک نہیں ہے، کورونا کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے ایک جگہ جمع نہیں ہونا چاہئے۔

ایک اور مقامی شہری گنگولی داس نے بتایا کہ ’ہماری لاپرواہی کی وجہ سے وبا پھیل رہی ہے‘۔

کمشنر پولیس منا پرساد گپتا نے بتایا کہ اگلے 14 دن کےلیے گوہاٹی میں مکمل لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا جبکہ شہر میں 28 جون کی رات سات بجے سے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

گذشتہ روز آسام میں کورونا کے 246 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی وزیر صحت ہمانٹا بسوا سرما نے بتایا کہ ریاست میں کل کیسز کی تعداد 7,165 ہوگئی اور اس وبا سے اب تک دس اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.