ETV Bharat / state

آسام: سیلاب کی صورتحال مزید سنگین

آسام کے نشیبی علاقوں میں تیز بارش کے بعد پیدا ہوئی سیلاب کی صورتحال، بھوٹان کے کریشو ندی پر بنے پن بجلی پروجیکٹ باندھ سے فاضل پانی چھوڑے جانے کے سبب مزید سنگین ہوگئی ہے ۔

author img

By

Published : Jul 25, 2019, 8:47 PM IST

Updated : Jul 25, 2019, 8:56 PM IST

متعلقہ تصویر

رپورٹوں کے مطابق موسلادھار بارش اور باندھ سے فاضل پانی چھوڑے جانے کے بعد ضلع کا بڑا علاقے زیر آب ہوگیا ہے۔ علاقے کے سب وڈویژنل اسپتال میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے جس کے بعد مریضوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ پاتھسالا شہر میں سبھی وارڈ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

اس زبردست سیلاب کے سبب سبھی سڑک اور رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ منگل کے روز پہومارا ندی کے سیلاب کے سبب مہارانی، کیندو گڑی اور کولوگڑی سمیت کئی علاقوں میں باندھ اور ساحلی پشتے ٹوٹ گئے تھے۔

سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر سبھی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ بھاری بارش اور باندھ سے پانی چھوڑے جانے کا اثر متھان گڑی اور نزدیکی علاقوں میں بھی ہوا ۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

ضلع بارپیٹ کے مختلف مقامات پر ریاستی آفات بندوبست دستہ اور فوج کے جوان راحت و بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ بچاؤ ٹیم پوبیکولاہ گڑی، شانتی پور، ڈولے گاؤں وغیر علاقوں میں بھی راحت رسانی اور لوگوں کے بچانے کے کام میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے جنگی پیمانے پر راحت و بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔ سیلاب سے کئی گاؤں متاثر ہیں۔ کئی رہائشی علاقوں میں سینے تک پانی بھر گیا ہے۔ کئی علاقوں کے لوگوں کو باہر نکال کر انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش نے سیلاب کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 25, 2019, 8:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.