ETV Bharat / state

Youth Marries Dead Girlfriend نوجوان نے اپنی معشوقہ کی لاش سے شادی کی - موری گاؤں

گوہاٹی کے قریب موری گاؤں میں ایک شخص نے اپنی مردہ معشوقہ کی موت کے بعد آخری رسومات سے قبل اس سے شادی کر لی۔ اس واقعے سے متعلق ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ Youth Marries Dead Girlfriend

جب ایک شخص نے اپنی مردہ معشوقہ سے شادی کرلی

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 6:53 PM IST

Updated : Nov 22, 2022, 1:23 PM IST

موری گاؤں (آسام): کہا جاتا ہے کہ محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی، ایک نوجوان نے یہ ثابت کر دیکھایا۔ اس شخص نے اپنی فوت شدہ معشوقہ سے اس کی آخری رسومات سے قبل شادی کی اور زندگی بھر سنگل رہنے کا عہد کیا۔ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والے ایک وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان کی دل کو بے چین کر دینے والی شادی کی تصویر کشی کی گئی ہے جس نے اپنی دیرینہ محبوبہ کی میت سے شادی کی جو گزشتہ روز جمعہ کو آسام کے گوہاٹی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بیماری سے مر گئی تھی۔ اس شخص نے میت کے سامنے یہ عہد بھی کیا کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کرے گا۔ Youth Marries Dead Girlfriend

DEAD GIRLFRIEN

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بٹوپن تمولی کے نام کا ایک نوجوان لڑکی کے ماتھے اور گالوں پر سندور لگا رہا ہے جیسا کہ کوئی اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ کرتا ہے۔ اس کے بعد 27 سالہ نوجوان فرش پر پڑی لڑکی کی میت کے گلے میں سفید مالا ڈالتا ہے۔ اس کے بعد اس نے شادی کی دیگر رسومات کو مکمل کیا۔ خاندان والوں کے مطابق 27 سالہ بٹوپن تمولی، جوکہ موری گاؤں کا رہنے والا ہے، چپر مکھ علاقے کے کوسوا گاؤں کی رہنے والی پراتھنا بورا کے ساتھ کافی عرصے سے عشق میں مبتلا تھا۔ دونوں خاندانوں کو اس رشتے کا علم تھا اور یہ کہ دونوں نے اپنی شادی کا منصوبہ پہلے ہی بنا رکھا تھا۔

یہ مزید پڑھیں:Muslim Woman Converts To Hinduism مسلم لڑکی نے شادی کے لیے سناتن دھرم اپنایا

کچھ دن پہلے، پرتھنا اچانک بیمار پڑگئی اور انہیں گوہاٹی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ بہت کوشش کرنے کے باوجود اسے نہیں بچا یا جا سکا۔ اس کی موت جمعہ کی شام کو ہوئی۔ بٹوپن بورا کو رشتہ داروں کے ذریعہ اس کی محبوبہ کی موت کی اطلاع ملی۔ مایوس عاشق اپنی مردہ محبوبہ کے گھر پہنچا اور اس سے شادی کرنے کا اعلان کیا اور پھر شادی کی تمام رسومات لڑکی کے جسد خاکی کے ساتھ ادا کیں۔ Man Marries Dead Girl Friend At Her Funeral In Guwhati

Last Updated : Nov 22, 2022, 1:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.