گوہاٹی: آسام حکومت نے تخمینہ لگایا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ریاست میں مجموعی طور پر 187 پشتے ٹوٹ گئے ہیں۔ Flood Caused Damage of Rs 3000 crore in Assam آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( اے ایس ڈی ایم اے) کے مطابق سیلابی پانی سے 193 پلوں اور 3611 سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران سو سے زیادہ اسکولوں، 80 ہسپتالوں اور صحت کے مراکز اور 2681 آنگن واڑی مراکز کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ تقریباً 30,000 لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، تقریباً 20,000 لوگوں نے بلندی پر واقع ریلیف کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کے بعد، وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے اعلان کیا کہ پشتوں کی تعمیر نو کا کام اکتوبر 2022 میں شروع ہو جائے گا۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 10 اضلاع میں 3.79 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی متاثر ہیں۔ رواں برس ریاست بھر میں سیلاب Assam flood سے مرنے والوں کی کل تعداد 192 ہے، جن میں سے 19 افراد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، مرکز نے 2022-23 کے لیے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے پیشگی حصے کے طور پر آسام کو 324.40 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی