ETV Bharat / state

آسام میں سیلاب کا قہر جاری، 27 اضلاع متاثر - سیلاب سے 39،79،563 افراد متاثر

ریاست میں سیلاب سے 39 لاکھ 79 ہزار 563 افراد متاثر ہوئے، جن میں لکھیم پور ضلع میں سب سے زیادہ دو لاکھ 99 ہزار 223 افراد اس کی زد میں آئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 2 افراد لاپتہ ہیں۔

آسام میں سیلاب کا قہر جاری، 27 اضلاع میں 39 لاکھ افراد متاثر

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:05 AM IST

آسام میں شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال اور سنگین ہوگئی ہے۔ ریاست کے 27 اضلاع میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

ریاست میں سیلاب سے 39 لاکھ 79 ہزار 563 افراد متاثر ہوئے، جن میں لکھیم پور ضلع میں سب سے زیادہ دو لاکھ 99 ہزار 223 افراد اس کی زد میں آئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 2 افراد لاپتہ ہیں۔

آسام میں سیلاب کا قہر جاری، 27 اضلاع میں سیلاب کا پانی داخل

سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں دھیماجی، لکھیم پور، سونت پور، بسوناتھ، دارنگ، بارپیٹا اور کمروپ سمیت متعدد اضلاع شامل ہیں۔ وہیں برہمپترا ندی کے جنوبی کنارے میں واقع ناگون، گولاگھاٹ، جورہٹ، دیبروگڑھ سیلاب میں ڈوب چکے ہیں۔

ریاست کے 3218 گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے جہاں کے لوگوں کو بالائی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'برہمپترا ندی میں طغیانی جاری ہے اور یہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.