شمال مشرقی ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت نے 11 اکتوبر کو پارلیمنٹ میں بھارتی شہریت کے حوالے سے بل منظور کی تھی۔
مغربی بنگال کی ریاست میں ہزاروں مظاہرین نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا جس کے بعد حکومت نے ریاست میں کرفیو نافذ کرکے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، حالانکہ وزیراعلیٰ مماتا بنرجی نے اس قانون کی مخالفت کی ہے۔