ETV Bharat / state

Fire Breaks out in Tinsukia آسام میں آتشزدگی سے 16 مکانات جل کر خاکستر - تینسوکیا میں آتشزدگی کا واقعہ

آسام کی ایک کچی بستی میں آگ لگنے سے 16 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ حکام کے مطابق مکانات کے جلنے سے کافی مالی نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Sixteen houses gutted in Tinsukia slum fire

آسام میں آتشزدگی سے 16 مکانات جل کر خاکستر

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 10:26 AM IST

تینسوکیا: ریاست آسام کے تینسوکیا میں منگل کی شب کو ایک کچی بستی میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے سبب تقریبا 16 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کے مطابق تینسوکیا میں راجہ علی آدرش پاتھ کچی آبادی میں رات تقریباً 10.30 بجے آگ لگی جس نے 16 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وشوناتھ مہتو نامی ایک مقامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی، کچی آبادی میں تقریباً 16 مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں تین سلنڈر پھٹنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ حکام نے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ اس وقت مزید پھیل گئی جب مین روڈ سے متصل ایک جگہ پر ناجائز قبضے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سڑک میں داخل نہ ہو سکیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے ساتھ والی عمارتوں کو تینسوکیا میونسپلٹی نے زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے لیے نوٹس لگایا تھا لیکن ضلع انتظامیہ یا میونسپلٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Fire in Mukherjee nagar دہلی کے کوچنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.